‘افتخار چودھری اور آر اوز کے الیکشن سے فرق نہیں پڑتا، آئندہ وزیراعظم بلاول ہو گا’

لاہور( ٹیسکو نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افتخار چودھری اور آر اوز کے الیکشن سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے حکمران صرف کمیشن والا دھندہ کرتے ہیں، یہ بھی بتا دیا کہ آئندہ وزیر اعظم بلاول ہو گا۔
یوم پاکستان کے موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے سال 2013 کے انتخابات کو افتخار چودھری اور آر اوز کا الیکشن قرار دے دیا، بولے الیکشن کو جمہوریت کی بہتری کے لئے تسلیم کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کوئی سوچ نہیں، یہ صرف کمیشن والا دھندہ کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے ملک کے موجودہ حالات پر بھی خوب تبصرہ پیش کی۔ سابق صدر نے نعروں کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم تو بلاول ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہمیں دھرتی کو بچا کر رکھنا ہے