‘کامیاب پریڈ پر پوری قوم کو مبارکباد، فسادیوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں’ آرمی چیف

راولپنڈی: ( ٹیسکو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کی کامیاب پریڈ پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ قوم فسادیوں کے خاتمے کے لئے پرعزم رہے، غازیوں اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے چین اور سعودی عرب کے فوجی دستوں، ترکی کے ملٹری بینڈ اور جنوبی افریقہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، ملک کے دشمنوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔

غازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو سراہاتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہمارے ہیروز ہیں، آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، پاکستان کا امن اور آزادی آپ کے مرہون منت ہے۔