یوم پاکستان پر گورنر پنجاب نے مختلف شخصیات کو صدارتی اعزازت سے نوازا

لاہور:( جیوعوام ) گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ نے یوم پاکستان پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات کو نمایاں خدمات سرانجام دینے پرصدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اورتمغہ امتیاز سے نواز تے ہوئے اعزازات عطاءکئے گئے۔

ڈاکٹر محمد اشرف طاہرکو شبعہ سا ئنس ، عبد المجید اظہرکو شعبہ سائنس ارضیات ، ڈاکٹر ابو بکر شاہد کو شعبہ طب ، سرمد علی سلطان کو شعبہ فنو ن ہدایت کاری ، راشد محمود کو شعبہ فنو ن براڈ کاسٹنگ ، جاوید اقبال کو شعبہ فنون موسیقی ، استا د اشرف شریف کو شعبہ فنون موسیقی ،محمد زاہد مسعود کو شعبہ ادب ، امر الہی کو شعبہ ادب شاعری ،محمد شفیع شاکر شجاع آٰبادی کو شعبہ ادب شاعری کے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ نے نمایاں خدمات سرانجام دینے پرصدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اورتمغہ امتیاز سے نواز تے ہوئے اعزازات عطاءکئے گئے۔
عاطف عنایت شعبہ انجیرئگ ،نوید اشتیاق ، نذیر عامر مرحوم فن اورپروڈکشن ، پروین ملک شعبہ ادب ،محمد جلیل عالی شعبہ ادب، شہبازحسین شعبہ خدمات پاکستان ، لیاقت علی وڑائچ خدمات پاکستان ،تنویرالحسن خواجہ مرحوم کو خدمات عامہ پرتمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔

ڈاکٹر محمد اقبال شعبہ سائنس حیاتیاتی ٹیکنالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نور شعبہ سائنس ریاضی ، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد شعبہ طب ،مستنصر حسین تارڈ شعبہ ادب، عارف سعید شعبہ خدمات عامہ کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔