آرمی چیف کا یوم پاکستان کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت کا خیرمقدم

راولپنڈی: (ٹیسکو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم پاکستان کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت کا خیرمقدم، ”ہم سب کا پاکستان” مہم کو کامیاب بنانے پر میڈیا سے بھی اظہار تشکر۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے شروع کردہ “ہم سب کا پاکستان” مہم کو کامیاب بنانے اور اپنے پیغامات ریکارڈ کرانے پر عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے