آصف زرداری کی افتخار چودھری پر شدید تنقید، سیاسی چیف جسٹس قرار

ملتان: (ٹیسکو نیوز) سابق چیف جسٹس کو للکار کر کہتا ہوں شرم کرو، آصف زرداری کی ملتان میں دھواں دار پریس کانفرنس، کہتے ہیں پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی اور حامد سعید کاظمی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کو باعزت رہائی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو للکار کر کہتا ہوں شرم کرو۔ انہوں نے افتخار چودھری کو سیاسی چیف جسٹس قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ صدر بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار بی بی شہید نے مجھ سے کہا تھا کہ نجانے کیا بات ہے عدالتوں کا کوئی فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آتا اور نواز شریف کے خلاف نہیں آتا۔ سابق صدر نے یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کی تنظیم نو میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مخالفین پر طنز کرتے ہوئے پنجابی میں پھبتی بھی کسی۔ سابق صدر نے انتخابات سے قبل پورے پنجاب میں جلسے کرنے کا بھی اعلان کیا