علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ سطح کے 49 پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (جیوعوام) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ سطح کے 49 پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ پی ایچ ڈی پروگرامز میں کیمسٹری ,فزکس, ماس کمیونی کیشن, پاکستانی زبانیں, شماریات, قرآن اور تفسیر ,فاصلاتی نظام, تعلیم شریعہ ایگریکلچر ایکس ٹن شن اور اردو شامل ہیں جبکہ ایم ایس اور ایم فل میں شریعہ ,مینجمنٹ سائنس, کیمسٹری, فزکس ,ریاضی, پاکستانی زبانیں, تاریخ ,معاشیات, ماس کمیونی کیشن ,پاکستان اسڈیز, ایجوکیشن, سپیشل ایجوکیشن ,شماریات ,اسلامک اسٹڈیز ,عربیک اور اردو پروگرامز کے نتائج شامل ہیں۔ ایم اے /ایم ایس سی پروگرامز میں ایگریکلچر ایکسٹینشن ,کیمسٹری, شماریات ,ریاضی ن,یوٹریشن ,مطالعہ پاکستان ,معاشیات ,ماس کمیونی کشن ,سوشیالوجی ,وویمن اسٹڈیز ,ایم بی اے ,ایم کام, ایم بی اے/ایم پی اے )ایگزیکٹیو( ٹی فل ای پی ایم اسلامک اسٹڈیز ,لائبریری سائنس, اردو ع,ربیک ایجوکیشن اور ایم ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔ ان تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپرفراہم کردئیے گئے ہیں۔ طلبہ اپنا رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق میٹرک ,ایف اے, بی اے, اے ٹی ٹی سی پی ٹی سی سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان قبل ازیں کیا جاچکا ہے۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2017ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس, علاقائی کیمپسسز ,رابط دفاتر اور ملک بھر میں قائم کئے گئے سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 051-111-112-468سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 27۔مارچ 2017ء مقرر کی گئی ہے۔