خلائی مخلوق کس جسامت کی ہو سکتی ہے ؟

لاہور ( ٹیسکو نیوز)اصل خلائی مخلوق کا وجود کیسا ہوگا؟ حقیقت میں وہ کس طرز کے خدوخال کے مالک ہیں؟ اس بارے میں کوئی حتمی نظریہ موجود نہیں ہے۔ کائنات میں کئی پراسرار راز چھپے ہوئے ہیں جن سے پردہ اٹھنا ناممکن ہے ، خلائی مخلوق (ایلین) ہیں یا نہیں؟ یہ تو کوئی وثوق سے نہیں کہہ سکتا لیکن اس حوالے سے کئی ہالی ووڈ فلمیں بنی ہیں اور ان میں مختلف اشکال کے ایلین دکھائے گئے ہیں تاہم اصل خلائی مخلوق کا وجود کیسا ہوگا؟ حقیقت میں وہ کس طرز کے خدوخال کے مالک ہیں؟ اس بارے میں کوئی حتمی نظریہ موجود نہیں ہے۔حال ہی میں ’’فرگس سمپسن ‘‘نامی ایک سائنسدان نے یہ انکشاف کیا کہ ایلین یا دیگر سیاروں کی مخلوقات کا اگر وجود ہوا تو وہ تقریباً ریچھ کی جسامت کے برابر ہوں گے اور ان کا وزن لگ بھگ 300 کلو گرام ہو گا۔یونیورسٹی آف بارسلونا کے فرگس سمپسن نے اپنے تجزئیے میں بتایا کہ ممکنہ طور پر کسی بھی آباد سیارے پر ایلینز کی تعداد تقریباً پانچ کروڑ ہوسکتی ہے۔