لاہور کے رہائشی نے گھر میں “شیروں” کا فارم ہاؤس بنا لیا

لاہور ( ٹیسکو نیوز) میاں ضیاء “شیروں” کے اس قدردیوانے ہیں جنگل کے بادشاہ کے لیے خصوصی ائیرکنڈیشنڈ اور فارم ہاؤس بنا لیا۔ شیر کا نام سنتے ہی بڑے بڑوں کا پتہ پانی ہو جاتا ہے لیکن لاہور میں ایک ایسا بھی زندہ دل شخص ہے جس نے گھر میں جنگل کے بادشاہ کو اپنا دوست بنا کر رکھا ہوا ہے۔
لاہورکا رہائشی میاں ضیاء “شیروں” کے اس قدردیوانے ہیں کہ جنگل کے بادشاہ کے لیے خصوصی ائیرکنڈیشنڈ اور فارم ہاؤس بنا لیا۔ سِمبا ، رانی ، سونیا ان”نوشیروں”کے مختلف نام ہے جو اپنے ٹرینر اور مالک سے خوب مانوس ہیں ، ننھے سائبرٹائیگرز سارا دن فارم ہاؤس میں اٹکھیلیاں کرتے ہیں۔ببر شیروں کو ان کے پنجرے میں خوراک دی جاتی ہے ، فارم ہاؤس کے مالک ضیاء کا کہنا ہےکہ وہ بچپن سے ہی شیروں کوپسند کرتے تھے ، فارم ہاؤس بنانا ان کی دیرینہ خواہش تھی۔
فارم ہاؤس کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے بعد یہ وائٹ ٹائیگرز کینیڈا سے منگائے گئے اور ایک ڈاکٹر ہرماہ ان شیروں کاطبی معائنہ بھی کرتا ہے