پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلے ٹی 20میں کل مد مقابل ہوں گے

لاہور: (99 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو گی ، چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں سرفراز ایک بار پھر کیربینز کو وائٹ واش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
قومی شاہینوں کا کالی آندھی کے دیس بسیرا جیت کے جذبے سے ٹی 20 سیریز میں اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہے ، بارباڈوس میں کل پہلا میدان لگے گا ، پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے جوڑ پڑے گا ، کپتان سرفراز اور بریتھویٹ سے ایونٹ سجے گا، یو اے ای میں کیربینز کو تین صفر سے کلین سویپ کرنے والے سرفراز احمد پھر کچھ بڑا کرنے کے لیے پُرجوش ہیں ، سات میں سے پانچ مقابلے شاہینوں کے نام رہے جبکہ دو بار ویسٹ انڈین کامیاب رہی۔