کچھ لوگ نہیں چاہتے ہمارے بچے تعلیم حاصل کریں :چوہدری نثار

کوئٹہ :(جیوعوام) فسادیوں کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے:چودھری نثار کا لورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب لورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے جہاں جوانوں کے عزم و ہمت کی تعریف کی وہیں ان کا حو صلہ بھی بڑھایا۔
وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے ، ایف سی کے جوان فساد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سینہ سپر ہیں ، ہمارا دشمن کتنا ہی بے ایمان کیوں نا ہو پاکستان کے جوانوں نے اپنی ہمت اور جدوجہد سے اسے نیست و نابود کردیا ہے ، اچھے کام کو جاری رکھیں ، فتح قریب ہے۔
انہوں نے کہا اللہ کا نام لیکر ایف سی جوان فسادیوں کا قلع قمع کریں ، آپ اپنے وطن اور بلوچستان کی سرزمین کیلئے جو کردار ادا کررہے ہیں یہ قومی بھی ہے اور مذہبی بھی۔انہوں نے کہا کچھ لوگ دشمن عناصر سے پیسہ حاصل کرکے خود عیش وعشرت کی زندگی گزارتے ہیں اور یہاں فساد پھیلاتے ہیں ، چودھری نثار نے کہا ایف سی کی کاوشوں سے بلوچستان میں امن لوٹ رہا ہے ، انہوں نے ایف سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔