ایبٹ آباد: وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائل روک دیئے گئے

ایبٹ آباد: ( ٹیسکو نیوز) ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ سٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے انڈر 13 کے ٹرائل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا، وزیر اعلیٰ کے جانے کے بعد بچوں کے ٹرائل دوبارہ شروع کر دیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی آمد پر شاہانہ اقدام کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے پی سی بی کے زیراہتمام ہونے والے انڈر 13 کرکٹ کے ٹرائل رکوا دیئے اور بچوں کو بھی سٹیدیم سے باہر نکال دیا۔ بچے چترال، اپردیر، بونیر، مردان، صوابی، ہری پور، مانسہرہ اور کوہستان سے ایبٹ آباد آئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پرویر خٹک کا ہیلی کاپٹر گراؤنڈ میں لینڈ کیا تو وہ پی ٹی آئی رہنماء مشتاق غنی کی والدہ کی نماز جنازہ میں چلے گئے۔ تاہم ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔