بڑھکیں نہ لگاؤ، کام کرکے دکھاؤ، شرجیل میمن کی چودھری نثار کو نصیحت

کراچی ( ٹیسکو نیوز) چودھری نثار بڑھکیں نہ ماریں اپنا کام کریں :پی پی رہنما ، پنجاب لینے کا خواب دیکھنے والے کراچی کا کوڑا تک نہیں اٹھا سکے :طلال چودھری پیپلز پارٹی کے رہنما سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کہا ہے کہ وزیر اعظم سندھ میں صرف لالی پوپ دینے آتے ہیں ، چودھری نثار بڑھکیں نہ ماریں اپنا کام کریں ، لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی والے ایسے چورہیں جو اکڑتے بھی ہیں ۔ کراچی سے حیدر آباد روانگی سے قبل سابق وزیر شرجیل میمن کی میڈیا سےگفتگو ، وفاقی وزیر داخلہ پر تابڑ توڑ حملے کئے ۔ چودھری نثار کو نصیحتیں بھی کر ڈالیں ۔ شرجیل میمن نے وزیر اعظم کے سندھ کے دوروں پر بھی تنقید کی ۔ سابق وزیر سندھ نے اپنی پوزیشن بھی واضح کی ۔ جواب میں مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری بھی پیپلز پارٹی کی قیادت پر خوب گرجے برسے ۔ طلال چودھری کا کہنا تھا پنجاب لینے کا خواب دیکھنے والے کراچی کا کوڑا تک نہیں اُٹھا سکتے ۔