آرمی چیف سے جنوبی افریقا کی وزیر دفاع نے ملاقات کی، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف

راولپنڈی ( ٹیسکو نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقا کی وزیر دفاع مپیسانقاکولہ نے ملاقات کی، اس دوراندفاع اورسلامتی کےشعبوں میں باہمی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا، جنوبی افریقا کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کوسراہا. ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےخلاف پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں. اس سے پہلے جنرل ہیڈکوارٹرز آْد پر پاک فوج کےچاق وچوبنددستےنےجنوبی افریقی وزیردفاع کوسلامی پیش کی. انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔