میاں چنوں :مسافر وین میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کر زخمی

میاں چنوں (دنیا نیوز ) ساہیوال ٹریفک حادثے میں دو خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں ، زخمیوں کو طبی اماد کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا
میاں چنوں نیشنل ہائی وے پر مسافر وین میں آگ لگ گئی ، آگ سے دو بچے معمولی زخمی ہوئے ، باقی مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ میاں چنوں سے ملتان کی طرف آنے والی مسافر وین جب میاں چنوں کے قریب پہنچی تو وائرنگ شارٹ ہونے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، دو بچے معمولی زخمی ہوئے جن کو ریسکیو نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا جہاں پر طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔ دوسری طرف ساہیوال میں تیز رفتار بس نے سائیکل رکشہ کو ٹکر دے ماری ، حادثے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ چودہ افراد شدید زخمی ہوئے ،
دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ دیپالپور میں رشتہ دار کی شادی سے واپس آنے والے ایک ہی خاندان کے افراد اپنے گائوں اڈا یوسف والا پہنچے تو سڑک پر کھڑے ان کے سائیکل رکشہ کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی جس سے موقعہ پر ہی دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔