‏کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبعیت ناساز،ہسپتال منتقل

لاہور: (99 نیوز) ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں:ترجمان عوامی تحریککینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ، ترجمان عوامی تحریک کے مطابق طاہرالقادری کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔لاہور میں موجود پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس پر انھیں ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ، ڈاکٹرز کےمطابق آئندہ 24 گھنٹے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت میں بہتری کی امید ہے