حسین حقانی کا کردار کھل کر سامنے آ گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ( جیوعوام ) ویزوں سے متعلق حسین حقانی کا بیان، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل، کہتے ہیں ویزے کے معاملے پر حسین حقانی کا بیان پاکستان کے ریاستی اداروں کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کا کردار کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ویزوں سے متعلق حسین حقانی کا بیان پاکستان کے ریاستی اداروں کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق نے ویزوں کے معاملے میں حسین حقانی کے کردار کے متعلق پائے جانے والے تحفظات کی تصدیق کر دی ہے