حیدر آباد :سندھ یونیورسٹی کی بس نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو کچل دیا

حیدر آباد (99 نیوز ) پونم چوک پر بس نے رکشے کو ٹکر ماری ، گل محمد رکشے سے باہر آگرا اور بس کے ٹائروں تلے کچلا گیا ، ڈرائیور موقع سے فرار حیدر آباد میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس نے چوتھی جماعت کے طالب علم کو کچل دیا ، طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ حیدر آباد میں تیز رفتار بس نے طالبعلم کی جان لے لی ۔ یہ افسوس واقعہ پیش آیا پونم چوک پر جہاں سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس میں سوار چوتھی جماعت کا طالب علم گل محمد رکشہ سے اچھل کر بس کے ٹائر کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی زندگی ہار گیا ۔ حادثے کے بعد یونیورسٹی کی بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا ،پولیس ہمیشہ کی طرح تاخیر سے پہنچی ، لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا ، بس اور رکشہ کو تھانے پہنچایا ۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران حیدر آباد میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس کا یہ تیسرا حادثہ ہے جس میں اس سے پہلے دو طالبعلم زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں