روسی ٹینس اسٹارماریا شیرا پوا اگلے ماہ کورٹ میں واپسی کیلئے پرامید

کیلیفورنیا: (99 نیوز) میں اسپورٹس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے روسی ٹینس اسٹار ماریا شیراپوا نے کہا کہ ٹینس میں واپسی ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ٹینس کورٹ میں کھیلنا اگرچہ کچھ مشکل ہو گا تاہم وہ گذشتہ چار مہینوں سے سخت پریکٹس کر رہی ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک اگلے ماہ 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں اِن ایکشن دکھائی دیں گی۔ ماریا شیراپوا نے گذشتہ برس جنوری میں آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا۔ ڈوپنگ کا انکشاف ہو جانے کے بعد انھوں نے کھیل سے دوری اختیار کر لی تھی۔ پانچ بار گرینڈ سلم چمپئین رہنے والی ماریا شراپووا کو دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی تاہم اپیل کیے جانے پر سزا میں کمی کر دی گئی تھی۔