فیصل آباد :پسند کی شادی پر جھگڑا ، فائرنگ سے دلہے کا کزن جاں بحق

فیصل آباد ( جیوعوام ) لڑکی کے گھر والوں نے دلہے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر قیصر مارا گیا ، مقتول کے لواحقین نے لاش سرک پر رکھ کر احتجاج کیا فیصل آباد میں پسند کی شادی لڑکے والوں کیلئے مہنگی پڑ گئی ، لڑکی کے گھر والوں کی فائرنگ سے لڑکے کا کزن جاں بحق ، بھائی زخمی ، لواحقین کا احتجاج ، ستیانہ روڈ بلاک کر دی ۔
فیصل آباد میں ہونے والی پسند کی شادی لڑکے کے گھر والوں کیلئے وبال جان بن گئی ۔ لڑکی کے گھر والوں نے ستیانہ روڈ پر فائرنگ کر دی جس سے لڑکے کا کزن 18 سالہ قیصر موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہو گیا ،جس پر اہل خانہ نے لاش سٹرک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا اور روڈ بلاک کر دی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لڑکی کے گھر والوں نے ایک روز قبل بھی گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس سے ان کا ایک شخص زخمی ہوا اور اب پھر فائرنگ کر دی پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ۔دوسری جانب پولیس موقع پر پہنچی اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی اور لواحقین کو انصاف کا یقین دلایا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے