پیپلزپارٹی الیکشن میں عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائے گی :قائم علی شاہ کا جوشیلا خطاب

کراچی ( ٹیسکو نیوز) وفاق ہمارا حق دے ورنہ این ایف سی پر دستخط نہیں کرینگے:سابق وزیراعلیٰ کی دھمکی

سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں جوشیلا خطاب ، کہتے ہیں ایک صاحب نے حیدرآباد میں کہا پیپلز پارٹی کس منہ سے الیکشن میں جائے گی، ہم عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائیں گے ، اپوزیشن لیڈر بھی اس کا اعتراف کریں گے۔
سابق وزیراعلی سندھ نے کہا سندھ سے ریونیو 60 ارب روپے لے کر گئے،وفاق ہمارا حق دے ورنہ این ایف سی پر دستخط نہیں کرینگے ، قائم علی شاہ کے خطاب پر ان کے ساتھی اراکین نے انہیں بھرپور داد دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں نواز شریف نے حیدر آباد میں جلسے سے مخالفین کو بھرپور تقید کا نشانہ بنایا تھا اور سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر خوب تنقید کی تھی۔