چینی نوجوان کا ٹوتھ پکس کی مدد سے چیتے کا مجسمہ تیار

لاہور (روزنامہ نیا وقت ) چینی نوجوان کسی بھی چیز کی نقل تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔چین میں ایسے ہی ایک باصلاحیت نوجوان نے ٹوتھ پکس کی مدد سے چیتے کا مجسمہ تیار کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ چینی نوجوان نے چار ماہ کی انتھک محنت کے بعد اپنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا اور3 لاکھ 20 ہزار ٹوتھ پکس کی مدد سے چیتے کا ایسا دلکش مجسمہ تیار کیا جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے