آئی سی سی چمپئینز ٹرافی عبد الستار ایدھی ہوم پہنچ گئی

کراچی ( ٹیسکو نیوز ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی سے ملاقات کر کے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کی۔ آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کا کراچی عبدالستار ایدھی ہوم سے دورہ پاکستان کا آغاز ہوا، سابق کپتان شاہد آفریدی نے بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی سے ملاقات کر کے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کی۔ ایدھی ہوم میں مقیم بے سہارا بچوں میں شاہد آفریدی گھل مل گئے جبکہ ٹرافی کو ہاتھ لگا کر بچوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ اس موقع پرشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ بھی پاکستان آئے گی لیکن تھوڑا وقت لگے گا ،پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بوم بوم کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کو مسئلہ نہیں ان کی حکومت نہین چاہتی، بھارتی حکومت پاک بھارت سیریز میں رکاوٹ ہے۔