سندھ : ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد

سندھ ( ٹیسکو نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس کا شکار مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ 12ہزار 778 ہے۔ اس مرض کے موثر علاج کے لیے انجیکشن کے ساتھ اب گولیاں بھی دستیاب ہیں۔
پہلے اس مرض کے علاج کے لیے 28گولیوں کی قیمت 32ہزار روپے تھی ۔لیکن پاکستان ڈرگ لیگولیٹری اتھارٹی قیمت کراکے 5ہزار 868روپے مقرر کرا دی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ صحت سے متعلق ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض عمومی طور پر خون کی منتقلی کے سبب پھیلتا ہے۔ پوری دنیا میں اس مرض میں مبتلا لوگوں کی تعداد 5 ہزار ملین تک جا پہنچی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اپنے وسائل اور عالمی اداروں کے تعاون سے اس مرض پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پورے سکھر ڈویژن میں اس مرض کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے 15 اموات ہوئی ہیں

کیٹاگری میں : صحت