پاکستان افغان مصالحتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے: اعزاز چودھری

واشنگٹن: ( ٹیسکو نیو) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کہتے ہیں امریکا سے مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ اسلام آباد افغان مصالحتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ امریکی پالیسی ساز ادارے یو ایس آئی پی میں اعزاز چوہدری نے پاک امریکا تعلقات اور افغانستان سمیت کئی اہم امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ پاکستان افغان مصالحتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور افغانستان میں امن پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستانی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت کی معاشی پالیسی سے ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آرہے ہیں۔