پنجاب میں نئی صف بندی ، زرداری کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور ( ٹیسکو نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری کے حکومت مخالف سیاسی قوتوں سے رابطوں میں تیزی آگئی ، کینیڈا میں مقیم عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے آصف علی زرداری نے فون پر رابطہ کرلیا ، کہتے ہیں جلد صحت یاب ہوں ، پھر سیاسی تعاون کے لئے بات کریں گے ۔ آصف علی زرداری کی حکومت مخالف صف بندی کے لئے رابطوں میں تیزی آگئی ۔ سابق صدر پہلے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے ملے پھر فون پر پردیس میں مقیم ڈاکٹر طاہر القادری سے رابطہ ہوا ۔ آصف علی زرداری نے پہلے خیریت دریافت کی ، جلد صحت یابی کی دعا دی ، پھر دل کی بات کہی ، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ صحت یاب کر آئیں پھر حکومت مخالف سیاسی تعاون پر بات آگے بڑھائیں ۔