صحافیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی تمام مسائل حل کریں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نیا وقت+ جیوعوام ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں‘ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں گے ‘ صحافیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی‘ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ گلگت بلتستان میں 200 اخبار واجبات کے باعث بند ہیں‘ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی آمد کے بعد ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔