فوجی عدالتیں بحال ،ممنون حسین نے آئینی مسودے پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (جیوعوام) صدر مملکت کی منظوری کے بعد اب یہ تئیسویں آئینی ترمیم کہلائے گی، ترمیم کے تحت ملک بھر میں قائم فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے:ترجمان ایوان صدر
ملک بھر میں فوجی عدالتیں بحال، صدر مملکت ممنون حسین نے آئینی مسودے پر دستخط کردیئے۔ انکوائری کمیشن بل 2017 بھی نافذ کردیا گیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کردیئے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد اب یہ تئیسویں آئینی ترمیم کہلائے گی۔اس ترمیم کے تحت ملک بھر میں قائم فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اس مدت کا آغاز سات جنوری دو ہزار سترہ سے ہوگا۔ صدر ممنون حسین نے انکوائری کمیشن بل دو ہزار سترہ پر بھی دستخط کردیئے، اس قانون کے تحت کسی بھی معاملے کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن کو مزید اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ حکومت کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کی پابند ہوگی۔