پاکستان اور ویسٹ انڈیز تیسرے ٹی 20 میں کل مد مقابل ہونگے

لاہور( ٹیسکو نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کل پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا ، اہم میچ میں کامیابی پاکستان کو مختصر فارمیٹ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری دلوا دے گی۔ پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹونٹی کل پورٹ آف سپین میں شیڈول ہے ، چار میچز کی سیریز کا اہم مقابلہ میزبان ٹیم کیلئے فائنل کی حیثیت کر گیا ، جیت کی صورت میں کم بیک کا موقع ملے جائے گا جبکہ ناکامی ہوئی تو سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ سرفراز الیون کو تیسرے میچ میں بیٹنگ کے شعبے پر محنت کی ضرورت ہے ، پی ایس ایل ہیرو کامران اکمل اور سیلفی بوائے احمد شہزاد ابھی تک کم بیک پر بڑا سکور کرنے میں ہیں ناکام رہے ، ٹیم میں جگہ پکی کرنے کیلئے اگلا میچ دونوں کیلئے اہم ہوگا ، سرفراز الیون تیسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلئے پرعزم ہے ، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کیمطابق رات ساڑھے نو بجے ان ایکشن ہوں گے۔
واضح رہے کہ پہلے دو ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر دوصفر کی برتری حاصل کر لی ہے ، قومی ٹیم کی جیت میں نوجوان شاداب خان نے اہم کردار ادا کیا ،شاداب خان نے دو میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔