ہنگو : پارہ چنار میں کرم بازار میں دھماکہ

ہنگو( ٹیسکو نیوز ) دھماکے میں‌20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ,ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، ہسپتالوں میبں‌ایمرجنسی نافذ , تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں‌
ہنگو میں کرم بازار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 افراد زخمی ہوگئے ، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ، دھماکے کی آواز سنتے ہی بازار میں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ۔ ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ نور مارکیٹ میں ہوا جس سے مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئے ہوئے لوگ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ۔دھماکےمیں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو میں داخل کر ادیا گیا ہے ، ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال طلب کر لیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں