کراچی: حسن ظفر کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے 3 افراد گرفتار

کراچی ( ٹیسکو نیوز) متحدہ لندن کے رہنماء حسن ظفر عارف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، کراچی میں پریس کلب سے تین افراد کو دھر لیا گیا، ڈاکٹر ریاض، نغمانہ شیخ اور مہر افروز شامل۔
متحدہ لندن کے رہنماء پروفیسر حسن ظفر کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ زیرحراست افراد میں ڈاکٹر ریاض، نغمانہ شیخ اور مہر افروز شامل ہیں۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق، حراست میں لئے گئے افراد کا ایم کیو ایم لندن سے تعلق نہیں۔ ڈاکٹر نوین حیدر کے مطابق، وہ اور ان کے ساتھی حسن ظفر سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کانفرنس کرنے آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اساتذہ ہیں، ہمارا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔