گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے کپاس 15 اپریل سے پہلے کاشت نہ کی جائے:ترجمان محکمہ زراعت

لاہور ( ٹیسکو نیوز ) ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کی کاشت 15اپریل کے بعد کرنے سے گلابی سنڈی کی ایک نسل کا بغیر سپرے تدارک یقینی ہے جس سے نہ صرف فصل پر سپرے کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ پیداوار میں بھی یقینی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ گلابی سنڈی کے بروقت تدارک کے لیے کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ وہ 15اپریل سے پہلے کپاس ہر گز کاشت نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں