1976ء میں بھیجا گیا پوسٹ کارڈ 40 سال بعد مل گیا

لندن ( جیوعوام ) ایک برطانوی شہری سٹورٹ گلاس کو گزشتہ دنوں 1976ء میں ارسال کیا گیا پوسٹ کارڈ موصول ہوا ہے۔ پوسٹ کارڈ دو خواتین لنڈا اور جینٹ کی جانب سے اپنی دوست کیرن ٹیڈ کو بھیجا گیا تھا۔ تاہم سٹورٹ گلاس کا کہنا ہے کہ وہ ان تینوں خواتین کو نہیں جانتا۔ ان کا خاندان گزشتہ 4 سال پہلے اس ایریا میں رہائش پذیر ہوا لیکن کبھی ان کا نام نہیں سنا۔