امریکہ: دوران ڈرائیونگ اور پیدل چلتے ہوئے موبائل کا استعمال اموات کی بڑی وجہ بن گیا: تحقیقاتی رپورٹ

واشنگٹن ( سکائی نیوز ) امریکہ میں ایک تحقیق کے مطابق پیدل چلنے والے افراد کی اموات میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے یا سڑک پار کرتے ہوئے سمارٹ فون کا استعمال ہے۔یو ایس گورنرز ہائی وے سیفٹی ایسوسی ایشن کے خیال میں 2016 ءمیں 6 ہزار افراد کی موت سڑک پر پیدل چلتے ہوئے ہوئی، جو گذشتہ 20 برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جن عوامل کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے اس میں موبائل فون کا استعمال بھی شامل ہے۔ دیگر عوامل میں بہت زیادہ ڈرائیونگ، پٹرول کی کم قیمتیں اور ورزش کے لئے زیادہ چلنا اور ماحولیاتی وجوہات شامل ہیں۔