حکومت حج کیمپ کو لیز پر دینے کا فیصلہ منسوخ کرے: وقار میاں

لاہور( ٹیسکو نیوز) انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ حج کیمپ کو لیز پر دینے کا فیصلہ منسوخ کرے اور اسے حجاج کے لئے ہی مختص رہنے دے وقار احمد میاں نے کہا کہ اربوں روپے کی قیمت زمین کو کوڑیوں کے بھاؤ لیز کے نام پر من پسند افراد کو دے دی ٹھیکہ فیصلہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 30 سالہ لیز پر کمرشل منصوبوں کیلئے دے دینا نئے سکینڈل کو جنم دے گا۔