دربار محکمہ اوقاف اور حکومت پنجاب کے زیر انتظام نہیں :زعیم قادری

بیس افراد کے قتل نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، جھگڑا گدی نشینی کا ہوسکتا ہے :ترجمان پنجاب حکومت

لاہور ( ٹیسکو نیوز) پنجاب حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ یہ گدی نشینی کا جھگڑا ہو سکتا ہے ، صوبائی حکومت کے ترجمان کہتے ہیں کہ درگاہ صوبائی حکومت اور محکمہ اوقاف کے زیر انتظام نہیں ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے معاملے کو گدی نشینی کا جھگڑا قرار دینے سے انکار کر دیا ۔ بیس افراد کے قتل سے پوری قوم ہل کر رہ گئی ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد خان نے معاملے کے بارے میں کہا یہ گدی نشینی کا جھگڑا ہو سکتا ہے ، درگاہ صوبائی حکومت اور محکمہ اوقاف کے زیرانتظام نہیں ، اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت چھٹہ کہتے ہیں معاملہ گدی نشینی کا نہیں ، ترجمان زعیم قادری نے جعلی پیر اور تعویز گنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ۔ معاملہ گدی نشینی کا ہے یا کچھ اور بیس افراد کا خون ضرور بہا ہے ، کیا اس لرزہ خیز واردات میں ملوث افراد کو سزا ملے گی یا پھر اس کی بھی فائل دوسرے کیسوں کی طرح ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گی