ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی 4 اپریل کو منائی جائے گی

ملتان ( ٹیسکو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم، قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو کی 38 ویں برسی 4 اپریل کو منائی جائے گی۔ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے تمام ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی دفاتر میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ برسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروںمیں سیمینارز، جلسے، جلوس، مذاکرے، مشاعرے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔