صدر سے ماروی میمن کی ملاقات، ممنون حسین نے برٹش ڈیموکریسی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد (روزنامہ نیا وقت ) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے ہفتہ کو ایوان صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے ماروی میمن کو ہائوس آف کامنز کی جانب سے ملنے والے برٹش سپیکر ڈیموکریسی ایوارڈ پر مبارکباد پیش کی۔