نغمہ نگار مسرور انور کی برسی منائی گئ

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی فلمی صنعت کے معروف نغمہ نگار،مصنف اورہدایتکا مسرور انور کی 21ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی ۔ اس موقع پر ریڈیو سے خصوصی فیچر نشر کیا گیاجس کے سکرپٹ رائٹر خالد ابراہیم اور پروڈیوسر ثروت علی خان تھے۔فیچر میں ہدایت کار الطاف حسین،دائودبٹ،محمد طارق رومی اورپرویز کلیم نے مرحوم کے فنی سفر کے حوالے سے اظہارخیال کیا۔