پولیس نے ملزم چھوڑ دیئے‘ انصاف نہ ملا تو خودسوزی کر لوں گی: اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی دھمکی

ملتان ( ٹیسکو نیوز) اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس زیادتی کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ مجھے انصاف نہ ملا تو خودسوزی کر لوں گی۔ پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف‘ آئی جی پنجاب‘ آر پی او اور اعلیٰ پولیس حکام واقعہ کا نوٹس لیں۔