پولیس کا ہر کام نرالا، مردے کو ملزم بنا ڈالا

گوجر خان: ( جیوعوام ) راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں 23 سال پہلے انتقال کرنے والے شخص پر اراضی پر قبضے کا پرچہ کاٹ دیا۔ پنجاب پولیس نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 1994ء میں فوت ہونے والے شخص کے خلاف زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے 23 سال پہلے فوت ہونے والے عابد حسین پر ایف آئی آر میں زمین پر قبضہ کرنے اور ہتھیار استعمال کرنے کی دفعات لگائی ہیں۔ مرحوم کے بھائی واجد حسین کا کہنا ہے کہ محکمہ مال ان کی زمین کی نشاندہی کر کے رپورٹ جاری کر چکا ہے۔ پولیس مدعی کرم داد کے ساتھ ملی بھگت کر کے جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔