کراچی: جماعت اسلامی کاکے الیکٹرک کیخلاف یوم احتجاج، 50 سے زائد مقامات پر مظاہرے

کراچی ( خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے ظلم اورپرامن کارکنوں پر پولیس تشدد کے خلاف ہفتہ کو یوم حتجاج کے سلسلے میں شہر بھر میں 50 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ نمائش چورنگی میں ہوا جس سے امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کیا یوم احتجاج منایا گیا۔