کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی(آئی این پی)لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بھینس کالونی میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدا میں فیکٹری انتظامیہ نے خود آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔