ہسپتال ریسٹورنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

جکارتہ (سکائی نیوز) انڈونیشیا کے شہر ڈیپوک میں ہسپتال کی طرز پر بننے والا انوکھا ریسٹورنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ عام روٹین میں تو سب ہسپتال کا نام سن کر ہی گھبراتے ہیں لیکن انڈونیشیا کے شہر ڈیپوک میں ایسا ریسٹورنٹ ہے جو دیکھنے میں ہسپتال جیسا ہے۔ ہسپتال ریسٹورنٹ میں استقبالیہ پر بیٹھی خاتون نرس کے لباس میں آپ کو ویلکم کہے گی۔ ویٹرز نرسوں کا روپ دھارے کھانا پیش کرتے ہیں جبکہ ڈاکٹر کچن میں کھانا پکانے میں مصروف ہیں۔ میز ہسپتال کے بیڈ جبکہ کرسیوں کی جگہ وہیل چئیرز رکھی گئی ہیں۔ ہسپتال ریسٹورنٹ میں مشروبات سیرپ بیگز، کیچب اور دیگر ساسز انجکشن جبکہ کھانا آلات جراحی رکھنے والی ڈشز میں ملتا ہے۔