آفریدی نے پشاور زلمی کو چھوڑنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

کراچی ( ٹیسکو نیوز) اپنی فاؤنڈیشن کیلئے کافی مصروفیات ہیں ،پشاور زلمی کو مکمل خدمات پیش نہیں کرسکتے تھے،سابق پاکستانی آل راؤنڈر سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کو چھوڑنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا، لالہ کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی فاؤنڈیشن کیلئے کافی مصروفیات ہیں لہٰذا وہ مکمل خدمات پیش نہیں کرسکتے تھے۔ وقت کے ساتھ جاوید آفریدی کے وژن میں تبدیلی آئی اس لئے وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے نئے اہداف اور وژن میں رکاوٹ بنیں۔ پشاور زلمی کیساتھ چند وعدوں کے باعث ٹیم چھوڑنے کے فیصلے میں تاخیر ہوئی، ذاتی فاؤنڈیشن کے کئی پراجیکٹ ہیں جن پر مستقبل میں توجہ دینا چاہتاہوں۔ وضح رہے کہ شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل ٹو کا فائنل جیتنے کے کچھ روز بعد پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کے ذریعے قومی آل راؤنڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی کو خیر باد کہہ دیا تھاجبکہ اسی ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اب کسی اور جگہ نظر آئیں گے،بوم بوم آفریدی پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔