بھارت صرف ھمکیاں دیتا ہے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: ڈاکٹرعبدالقدیرخان

لاہور(جیوعوام ) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نےت ٹھےک ہوگی تو کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا‘ ملک مےں امےر اور غرےب کےلئے الگ الگ نہےں اےک ہی قانون ہونا چاہئے‘ بھارت صرف دھمکےاں دےتا ہے وہ پاکستان کا کچھ نہےں بگاڑ سکتا، اس کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ اپنے اےک انٹروےو کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کرپشن اور بےڈ گورننس اس ملک کےلئے دہشت گردی جےسا ہی ناسور ہے مگر اسکے حل کےلئے صرف باتےں ہو رہی ہےں عملی طور پر اےسا کچھ نظر نہےں آتا۔ کرپشن تب ختم ہو گی جب ملک مےں کرپشن کرنےوالے اسمبلےوں نہےں جےلوں مےں ہوں گے، اسمبلی مےں بھی کرپٹ افراد کا ہر صورت داخلہ روکنا ہوگا جو ملک مےں شفاف احتساب کے بغےر کسی صورت ممکن نہےں ہوسکتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ کل نہےں آج ہی ملک مےں احتساب کا خودمختار ادارہ قائم کےا جائے۔