دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز (ٹٰیسکو نیوز ) حادثے میں کشتی میں سوار 20 افراد بھی لاپتہ ہیں ، ریسکیو ٹیموں نے تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا دریائے سندھ میں مسافر کشتی الٹنے سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 20 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں نے کام شروع کر دیا ہے