ریحام خان اپنی سالگرہ آج بنی گالہ میں منائیں گی

اسلام آباد (ٹٰیسکو نیوز ) پاکستان تحرےک انصاف کے چیئر مین عمرانخان کی سابق اہلیہ اور معروف اینکر پرسن ریحام خان آج بنی گالہ میں سالگرہ منائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن ریحام خان(آج)پیر کواپنی سالگرہ کے موقع پر بنی گالہ میں یتیم اور بے سہارہ بچوں کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ سکول کا افتتاح کریں گیں اور بچوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی،اس سکول میں ریحام خان فاونڈیشن( معشوم )کے تعاون سے غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل بنی گالہ نمبردار جمیل کھوکھر کی جانب سے بھی محترمہ ریحام خان کی سالگرہ پراستقبالہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔