سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی آئی جی کا پھڈا پڑ گیا

اسلام آباد (جیوعوام) صوبہ سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی انسپکٹر جنرل پولیس کی تعیناتی کا تنازع کھڑا ہو گیا۔ قائم مقام آئی جی خیبر پختونخوا اختر شاہ نے نئے آئی جی صلاح الدین محسود کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔
سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی آئی جی پولیس کی تعیناتی پر قانونی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ قائم مقام آئی جی خیبر پختونخوا اختر شاہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے اور نئے آئی جی صلاح الدین محسود کی تقرری چیلنج کر دی۔ عدالت نے آئی جی خیبر پختونخوا اور سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزار اختر شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ صلاح الدین محسود گریڈ 20 کے افسر ہیں، اس لیے وہ آئی جی نہیں بن سکتے۔ صوبے میں گریڈ 21 کے 6 افسر ہیں۔ ایسے میں صلاح الدین محسود کی تقرری غیر قانونی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔