سپریم کورٹ نے لیگی ایم پی اے میاں ضیاء الرحمان کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی، عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کے پی سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمان کی رکنیت بحال کر دی اور حلقہ پی کے 54 میں ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا اور میاں ضیاء الرحمان کی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا کے حلقہ 54 میں ضمنی انتخاب کرانے سے بھی روک دیا اور 10 مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی معطل کردیا، پشاور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر میاں ضیاء الرحمان کو نااہل قرار دیا تھا، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی۔