عوام عمران خان کو 2018 ءکے الیکشن میں حرف غلط کی طرح مٹا دینگے‘ آصف کرمانی

اسلام آباد (ٹیسکونیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کی سیاست کو 2018 کے الیکشن میں حرف غلط کی طرح مٹا دیں گے۔ تعمیریسیاست عمران خان کے بس کا روگ نہیں ۔اتوار کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل میں معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ تعمیری سیاست عمران خان کے بس کا روگ نہیں ، وزیر اعظم نواز شریف ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں،نواز شریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔ عمران خان کی جھوٹے الزامات کی سیاست کا پردہ چاک ہو چکا۔